اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ خطے میں دکھائی دینے والا ہر دھوئیں کا ستون امریکہ کے کسی فوجی، سکیورٹی یا مالی مرکز کو نشانہ بنائے جانے کی نشاندہی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی مجاہدین کی مسلسل اور ہدفی کارروائیاں بیدار ایرانی قوم کے غیظ و غضب کا اظہار ہیں، جو عالمی استکباری نظام کے خلاف جاری ہیں۔
ذوالقدر نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج کی کارروائیاں دشمن کی مکمل پسپائی اور میناب، لامرد اور دیگر علاقوں میں شہید ہونے والے معصوم بچوں سمیت تمام شہداء کے خون کا بدلہ لینے تک جاری رہیں گی۔
انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا کہ خدا کے فضل و کرم سے یہ مقصد ضرور حاصل کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ